ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ میں پتہ پوچھنے کے بہانےبائک سوار گلے سے زیور چھین کر فرار

کمٹہ میں پتہ پوچھنے کے بہانےبائک سوار گلے سے زیور چھین کر فرار

Wed, 31 May 2017 16:57:12    S.O. News Service

کمٹہ:31/مئی (ایس اؤ نیوز )2 بائک سواروں نے پتہ پوچھنے کے بہانے عورت کے گلے سے منگل سوتر چھین کر فرار ہونے کا واقعہ کمٹہ کے سدنبھاوی میں پیش آیا ہے۔

کمٹہ کے سدینبھاوی علاقے میں ناگیش آچار کے گھر کے سامنے گھر مالکن آشا کے پاس کوئی دو بائک سوار پہنچ کر کسی گھر کا پتہ پوچھتے ہیں، گھر مالکن گھر کاپتہ سوجھنے میں مگن رہنے کے دوران بائک سواروں نے آشا کے گلے میں موجود سونے سے بنے منگل سوتر چھین کر فرار ہوجاتے ہیں۔ بائک سوار ہیلمٹ پہناہوا تھاتو عقبی سوار سفیدرنگ کے شرٹ میں ملبوس ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ کمٹہ پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔ تصویر میں ناگیش آچاری کے گھر پولس پہنچ کر پوچھ تاچھ کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔


Share: